حسینی بننے کے لئے ہمیں خود کو دوسروں کی جگہ کھڑا کرنا ہوگا
اگر ہم سماج اور معاشرے کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں خود کی اصلاح کرنی ہو گی اگر ہمیں حسینی بننا ہے تو ہمیں خود کو دوسروں کی جگہ کھڑا کرنا ہوگا امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب نے لوگوں کو گمراہی سے نجات دلانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے جہالت کو ختم کر کے لوگوں کو علم کے نور سے منور کیا امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان قربان کر کے انسانیت کو بچایا ہے لھذا اگر ہمیں حسینی بننا ہے تو ہے خود کو دوسروں کی جگہ کھڑا کرنا ہوگا۔
جماران امام بارگاہ میں امام خمینی کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے محرم کی پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے ایران میں سیلاب میں مرنے والوں کے لواحقین کی خدمت تسلیت پیش کی اور اس کے قیام عاشورہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سماج اور معاشرے کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں خود کی اصلاح کرنی ہو گی اگر ہمیں حسینی بننا ہے تو ہمیں خود کو دوسروں کی جگہ کھڑا کرنا ہوگا امام حسین علیہ السلام اور ان کے با وفا اصحاب نے لوگوں کو گمراہی سے نجات دلانے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا میدان کربلا میں امام حسین علیہ السلام نے جہالت کو ختم کر کے لوگوں کو علم کے نور سے منور کیا امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان قربان کر کے انسانیت کو بچایا ہے لھذا اگر ہمیں حسینی بننا ہے تو ہے خود کو دوسروں کی جگہ کھڑا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا واقعہ عاشورہ میں سب سے اہم نکتہ جس کی طرف توجہ کرنی کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ یہ واقع کیوں رونما ہوا ایسی کون سی وجہ تھی کہ یزید جیسے فاسق اور فاجر شخص کو مسلمانوں کی حمایت حاصل تھی حالانکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کو ابھِی زیادہ وقت نہیں گزرا تھا اور بنی امیہ نے دین اسلام میں اتنا انحراف پیدا کر دیا تھا کہ لوگ اہل بیت کو چھوڑ کر بنی امیہ کے ساتھ ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب امام حسین علیہ السلام نے دیکھا کہ بنی امیہ نے دین میں اپنی مرضی کو شامل کیا ہے اور سنت نبوی اور دین الہی کو ختم کرنے کی سازشین کر رہے ہیں کلمہ توحید کا اور وحی الہی کا انکار کیا جارہا ہے، لوگوں پر طرح طرح کے مظالم ہو رہے ہیں تو امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کو بیدار کرنے کے لئے قیام کیا اور لوگوں کو دینداری اور انسانیت کا درس دیا۔