راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر ہاشمی رفسنجانی
میرے لئے ایک شیریں موقع یہ تھا کہ ہر تعلیمی دورہ کے آخری ایام تھے کہ جب تعطیل کا زمانہ قریب آتا تھا تو رسم تھی کہ امام خمینی ایک دن درس کے بجائے نصیحت کرتے تھے۔ یہ کام اس وجہ سے تھا کہ جب طالب علم تبلیغ پر جانے والے ہوتے تھے اور پورے ملک میں پھیلنے کے لئے آمادہ ہوتے تھے تو اخلاقی لازمی توشہ اور رہنمائی ان کے پاس ہو۔ امام ایک درس کے عنوان سے اس پر کام کرتے تھے اور ہم لوگ بہت ہی مفید نصیحتیں ان کی زبانی سنتے تھے۔ آپ کی ہدایات اس درجہ مفید اور موثر تھیں کہ اجتماعی مسائل اور لوگوں سے سروکار رکھنے کے موقع پر طلاب کی مددگار تھیں۔