راوی: حجت الاسلام و المسلمین قرہی
امام خمینی (رح) جو قم کی سلماسی مسجد میں درس دیتے تھی اس میں شاگردوں کی کافی تعداد ہوتی تھی اور بیٹھنے کی جگہ نہیں ملتی تھی۔ ہم لوگ امام سے جب کہتے تھے کہ آقا جگہ تنگ ہے کسی بڑی جگہ درس رکھئے تو آپ ہمیشہ کہتے تھے تھوڑا تھوڑا آگے آجائیے جگہ ہوجائے گی۔ مجمع اتنا زیادہ ہوتا تھا کہ مسجد میں بیٹھنے کی جگہ نہیں رہتی تھی؛ یہاں تک ایک دن یار امام، مرحوم نصرالله خلخالی نے امام سے التماس کرکے مسجد اعظم میں در رکھوایا۔ امام اس جگہ درس دینے کے لئے تیار نہیں تھے جہاں طاقت کی نمایش ہو۔