راوی: حجت الاسلام و المسلمین ناصری
جب ہم لوگوں نے آقا مصطفی کی شہادت کی مناسبت سے نجف میں مجلس فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب رکھا، سارے لوگوں نے یہ کام کیا۔ کچھ دنوں بعد کچھ لوگ آئے اور فاتحہ پڑھنے کی آپ سے اجازت مانگی۔ آقائے دعائی اس کام کے ذمہ دار تھے جو امام سے اجازت لیتے تھے اور وقت معین کرتے تھے۔ امام نے ان سے کہا: مردہ بازی سے بچو اور درس و بحث میں مشغول رہو اور اس کام میں اصرار نہ کرو۔