راوی: آیت اللہ مظاہری
رسولخدا (ص) اپنے اصحاب کے ساتھ اس طرح رفتار رکھتے تھے کہ ہر ایک سوچتا تھا کہ میں پیغمبر کے نزدیک زیادہ عزیز ہوں۔ امام خمینی (رح) درس میں اسی طرح تھے اور سب کو اہمیت دیتے تھے اور آپ کا ہم و غم یہ ہوتا تھا کہ طلاب کی صلاحیتیں اجاگر ہوں۔ اچھی بات کو قبول کرتے اور شکریہ ادا کرتے تھے گویا آپ کی نظر میں جو امانت ان کے پاس ہے وہ دوسروں کے حوالہ کریں۔