درس کے دوران کبھی ناراض نہیں ہوتے تھے

درس کے دوران کبھی ناراض نہیں ہوتے تھے

راوی: حجت الاسلام و المسلمین مصطفی زمانی

سن 1342ء میں کہ انقلاب کا آغاز ہوا امام خمینی (رح) شب و روز کم سے کم دو گھنٹہ درس دیتے تھی اور اس گھنٹہ کے درس کے لئے 5/ گھنٹہ مطالعہ ضروری سمجھتے تھے۔ غالبا آدھی رات تک لوگوں کے خطوط کے جوابات دینے اور اپنا فریضہ جاننے والوں کا جواب دینے کے لئے نہیں سوتے تھے۔ یہ سارے مسائل اعصاب کو خستہ کردیتے ہیں اور عام انسان بہت جلدی خستہ ہوجاتا ہے بالخصوص درس و بحث اور عوامی رابطہ میں انسان بہت جلد ناراض ہونے لگتا ہے۔ لیکن امام بہت ہی پرسکون انداز میں مسائل پیش کرتے۔ بالخصوص درس بہت ہی اطمینان کے ساتھ دیتے تھے، لوگوں کے اعتراضات کا جواب خندہ پیشانی کے دیتے تھے اور کبھی عام مسائل میں ناراض نہیں ہوتے تھے۔

ای میل کریں