قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کی

قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کی

ر شہید سلیمانی اولین شخص ہیں جنھوں عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کمر ہمت باندھی ۔اور عراق میں داعش کو شکست سے دوچار کیا ، شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس نے عراق میں پائدار امن و صلح قائم کرکے امریکہ کو ہمیشہ کے لئے رسوا کردیا ہے

قاسم سلیمانی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے میں ان کی مدد کی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہدائے مزاحمت کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پہلا ملک ہے جس نے داعش کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی بھر پوراور کھل کر مدد کی حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ جب عراق اور ایران میں مزاحمتی کمانڈروں کی یاد میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم شہیدوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورہم شہداء کے راستے پر گامزن ہیں۔ شہید سلیمانی اولین شخص ہیں جنھوں عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کمر ہمت باندھی 

انھوں نے کہا کہ ہماری حکومتوں اور ہمارے عوام کو قاتل اور مقتول نیز ظالم اور مظلوم کے درمیان خوب تشخیص کرنی چاہیے۔ عراقی حکومت کو بھی قاتل اور شہید کے درمیان پہچان کا اعلان کرنا چاہیے۔ امریکہ نے عراق میں ہزاروں افراد کو بے رحمی کے ساتھ قتل کیا عراق کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ کیا۔

ایران پہلا ملک ہے جس نے داعش کے حملے کے بعد عراقی حکومت اور عوام کی مدد کی اور شہید سلیمانی اولین شخص ہیں جنھوں عراق کی حکومت کی دعوت پر داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کمر ہمت باندھی ۔اور عراق میں داعش کو شکست سے دوچار کیا ، شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس نے عراق میں پائدار امن و صلح قائم کرکے امریکہ کو ہمیشہ کے لئے رسوا کردیا ہے کیونکہ امریکہ حقیقت میں داعش دہشت گردوں کی مدد کررہا تھا اور عراق میں باقی رہنے کے لئے جگہ بنا رہا تھا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس نے ہزاروں عراقیوں کو داعش سے نجات دلائي جبکہ امریکہ نے داعش کی ہمراہی میں ہزاروں عراقیوں کا قتل عام کیا ، قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ منصفانہ نہیں ہے۔

سعودی عرب نے امریکی حکم پر وہابی نظریہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ، داعشی فکر کا اصلی مرکز اور منبع سعودی عرب ہے اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ چند دہائیوں میں سعودی عرب سے وہابی نظریہ کے فروغ کا مطالبہ کیا تھا اور امریکہ کے کہنے پر سعودی عرب نے وہابیوں کی دل کھول کر مدد کی۔

امریکہ لبنان اور فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم میں بھی ملوث ہے ۔ امریکہ نے شام کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا ، البتہ بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں امریکہ اور اس کے اتحادی ناکام رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب امریکہ کی نیابت میں جنگ لڑرہا ہے۔ سعودی عرب اور امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر عمل کررہے ہیں۔ امریکیوں نے قطر کے محاصرے کے دوران خلیجی ممالک سے اچھی خاصی رقم وصول کی ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے قتل میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جائے گی اور انیھں کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

ای میل کریں