رات کی خاموشی میں
امام خمینی(رہ) کے رشتہ دار جو پندرہ سال کی عمر سے ان کے ساتھ تھے نقل کرتے ہیں: پندرہ سال کی عمرمیں جب ہم خمین میں تھے تو وہ ایک چھوٹا سا ماؤس لیمپ رات کی تاریکی میں ایک ایسی جگہ نماز شب کے لئے چلے جاتے تھے جہان کوئی نہ جاگ رہا ہو تانکہ امام کی وجہ سے کسی کو پریشانی نہ ہو،امام خمینی کی اہلیہ نقل کرتی ہیں کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں ان کی نماز شب کی وجہ سے جاگی ہوں کیوں کہ وہ اپنی نماز کے لئے نہ کمرے کی لائٹیں چلاتے تھے اور نہ ہی لابی کی بلب آن کرتے تھے حتی کوشش کرتے تھے کہ وضو کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھتے تھے پانی کی آواز سے کوئی جاگ نہ جائے۔