ہم یہاں پر جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ حضرت امام سے اہل ہنر کا عشق اور لگاؤ ہے کہ علاقہ کی تبدیلیوں اور ایرانی حکومت کو اسلامی جمہوری میں تبدیل کرنے میں بڑا کردار رکھتے ہیں۔ دوسری طرف امام کی سادہ اور زاہدانہ زندگی دیکھتے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ آپ ملت کے درمیان سے اٹھے اور اسی کی طرف پلٹ گئے اور آپ کی یہی چیز باعث ہوئی ہے کہ ایرانی عوام آپ کی عزت و احترام کرتی ہے۔