راوی: آیت الله محمد یزدی
امام خمینی (رح) ہمیشہ درس کے بعد کچھ دیر بیٹھ جاتے تھے اور طلاب آپ کے پاس جاکر اشکالات اور سوالات کرتے تھے اور آپ کی وضاحت کو سنتے تھے ۔ میں خود بھی کبھی کبھی اس مجمع میں بیٹھ جاتا تھا اور سوالات کرتا تھا۔ امام کی اپنے ان خصوصی شاگردوں سے رفتار تعلیمی ہوا کرتی تھی۔ آپ اس شاگرد کے سوال کا بہت ہی نرمی اور مہربانی سے جواب دیتے تھے۔ در حقیقت طلاب کو جذب کرتے تھے اور سوال اور بحث کرنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔ یہ وہ پہلی چیز تھی جو میں نے آپ سے حاصل کی ہے۔