راوی: آیت اللہ قدیری
حضرت امام خمینی (رح) کا ایک کمال یہ تھا کہ آپ خوش اخلاق تھے اور طلاب کو تشویق کرتے تھے۔ میں نے ایک دن آپ کا درس کا نوشتہ ان کی خدمت میں پیش کیا کہ میں اعتراضات بھی کئے تھے۔ امام نے اسے کچھ دن اپنے پاس رکھا اور مجھے دینے سے ایک دن پہلے راستہ میں آپ کی مجھ پر نظر پڑگئی تو خاص مسکراہٹ کے ساتھ مجھ سے کہا: میں نے تمہاری کتاب دیکھی بہت اچھی ہے۔ ایک خوبی یہ تھی کہ تم نے اس میں اعتراض کیا تھا۔ اس کے بعد اتنی زیادہ تشویق کی کہ میں خود شرمندہ ہوگیا۔