راوی: آیت اللہ یوسف صانعی
فقہ میں ایک سوال یہ ہوتا ہے جس کا امام نے کشف الاسرار میں جواب دیا ہے کہ گیہوں پر زکات ہے اور چاول پر زکات نہیں ہے جبکہ چاول کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔امام نے جواب دیا: اس کی وجہ یہ ہے کہ چاول پیدا کرنے میں کافی زحمت ہوتی ہے لیکن گیہوں میں اتنی زحمت نہیں ہوتی۔