ایک بار بھی نہیں کہا کہ مطالعہ کرنے جارہا ہوں

ایک بار بھی نہیں کہا کہ مطالعہ کرنے جارہا ہوں

امام خمینی (رح) اپنے درس میں واقعا بہت ہی سنجیدہ اور کوشاں تھے یعنی واقعا مطالعہ کرتے اور جب درس میں آتے تھے

راوی: حجت الاسلام و المسلمین علی اکبر رفسنجانی

امام خمینی (رح) اپنے درس میں واقعا بہت ہی سنجیدہ اور کوشاں تھے یعنی واقعا مطالعہ کرتے اور جب درس میں آتے تھے تو مسئلہ کے تمام پہلووں کا پہلے سے مطالعہ رکھتے تھے اور اس کے لئے آپ کا ذہن آمادہ رہتا تھا۔ جب کلاس کے دوران سوالات کئے جاتے تھے یعنی جب طلاب اشکال کرتے تھے تو آپ مکمل تسلط کے ساتھ جواب دیتے تھے۔ جب تک میں آپ کے کلاس میں شریک ہوا ہوں مجھے یاد نہیں ہے کہ امام نے اشکال کے جوابات کے لئے کبھی بھی کہا ہو کہ میں مطالعہ کرکے بتاؤں گا بلکہ عام طور سے اسی وقت جواب دیتے تھے۔ آپ زبردست حافظہ کے مالک اور بہت ہی حاضر جواب اور ذہین انسان تھے۔

ای میل کریں