راوی: آیت الله سید عباس خاتم یزدی
تدریس میں امام خمینی (رح) کی ایک دلچسپ روش یہ تھی کہ آپ درس دینے سے پہلے کچھ دیر کے لئے ملاقات بند کردیتے تھے اور کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے بلکہ آپ مطالعہ کے سوا ہر کام تعطیل کردیتے تھے اور اسی طرح درس ختم ہونے کے بعد بھی کچھ دیر کے لئے ملاقات نهیں کرتے تھے چونکہ آپ جو مطالب بیان کرتے تھے بلافاصلہ انہیں مکتوب کرتے تھے۔ میں آقای کریمی جو ان نوشتوں کی تصحیح کا کام کرتے تھے آپ کے مکتوبات میں کہیں کاٹ پیٹ کی کوئی علامت نہیں ہوتی تھی جبکہ امام مطالب عربی زبان میں کہتے تھے۔