نجف اشرف میں امام خمینی کا طریقہ کار
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبی رودباری
حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبی رودباری اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ نجف اشرف مین قیام کے دوران امام خمینی(رح) کا یہ طریقہ کار تھا کہ رات کو ڈھائی بجے بھی طلاب اور عوام سے ملتے تھے اور اس کے بعد رات کے تین بجے حرم امیرالمومنین علیہ السلام میں زیارت کے لئے مشرف ہوتے تھے اور وہاں پہنچ کر کھڑے کھڑے زیارت امین اللہ اور اس کے بعد بیٹھ کر زیارت جامعیہ کی تلاوت کرتے تھے 14 سال تک امام (رہ) نے نجف اشرف میں ہر روز اسی طرح حرم امیر المومنین مین علیہ السلام میں زیارت کے لئے مشرف ہوتے تھے۔