حزب اللہ نے ایک تیر سے تین نشانے لگائے
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے کہا ، لبنان میں مزاحمت کی کامیابیاں بہت زیادہ ہیں ، لیکن امریکہ اور صہیونی حکومت کے اعتراف کے باوجود کچھ لوگ اسے نظر انداز کر رہے ہیں اگر لبنان میں مزاحمت پر دباؤ ڈالنے کا امریکی مقصد یہ ہے کہ ہم میدان چھوڑ دیں تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ لبنان میں ہماری موجودگی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے اور ہر دن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی رہے گی صفی الدین نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کا بنیادی مسئلہ نظام ہے ،اور لبنانی مزاحمت پر امریکی ہتھیار ڈالنے کا دباؤ اس مسئلے میں مشکلات میں اضافہ کررہا ہے ہم ایک نے کام سے ہم نے تین ممالک کا محاصرہ توڑ دیا ہم نے ایران سے تیل خریدا اور اسے شام سے گزارا ، اور محصور لبنان نے اسے استعمال کیا یہ پہلا قدم ہے اور ہم اسے اگلے مراحل کے ساتھ مکمل کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے کہا ، لبنان میں مزاحمت کی کامیابیاں بہت زیادہ ہیں ، لیکن امریکہ اور صہیونی حکومت کے اعتراف کے باوجود کچھ لوگ اسے نظر انداز کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر لبنان میں مزاحمت پر دباؤ ڈالنے کا امریکی مقصد یہ ہے کہ ہم میدان چھوڑ دیں تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ لبنان میں ہماری موجودگی پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے اور ہر دن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوتی رہے گی
صفی الدین نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کا بنیادی مسئلہ نظام ہے ،اور لبنانی مزاحمت پر امریکی ہتھیار ڈالنے کا دباؤ اس مسئلے میں مشکلات میں اضافہ کررہا ہے ہم ایک نے کام سے ہم نے تین ممالک کا محاصرہ توڑ دیا ہم نے ایران سے تیل خریدا اور اسے شام سے گزارا ، اور محصور لبنان نے اسے استعمال کیا یہ پہلا قدم ہے اور ہم اسے اگلے مراحل کے ساتھ مکمل کریں گے۔
انہوں نے لبنان کی حکومت کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لبنان میں جلد از جلد حکومت بن جائے لیکن اس کے لئے کچھ عہدہ داروں کو اپنے ذاتی مفادات کی قربانی دینی ہوگی.
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے عاشورہ کے موقع پر اپنے خطاب میں ایران سے تیل لینے کا اعلان کیا تھا یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے ایندھن لے جانے والا جہاز ابھی شام پہنچا ہے اور یہ کارگو لبنان منتقل کیا جانا ہے واجح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی نے اعلان کیا تھا کہ یہ انقلاب مستضعفین کا حامی ہے اور آج تک ایران پوری دنیا کے مستضعفین کی حمایت کر رہا ہے اور انھیں ظالموں کے خلاف بولنے کی طاقت بخش رہا ہے۔