امام خمینی(رح) کی نگاہ میں شہداء کے بچوں کا احترام
راوی:عیسی جعفری
امام خمینی(رح) کے گھر میں کام کرنے والے ایک خادم عیسی جعفر اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ شہداء کو بچوں کو امام خمینی سے ملاقات کے لئے ان کے گھر لایا جاتا تھا میں خود انہیں لے کر امام کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا امام خمینی بھی ان سے پیار ور محبت سے ملاقات کرتے اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ان کو 500 تومان ہدیہ بھی دیتے تھے امام(رہ) پھولوں کی طرح ان بچوں سے پیار کرتے اور ان کو چومتے تھے اور ان سے ان کا نام اور ان کے والد کا نام بھی پوچھتے اور ان سے محبت کا اظہار کرتے تھے۔