کیا ایک عالم دین کو دو شادیاں کرنی چاہیے
راوی :آیت اللہ جعفر سبحانی
آیۃ اللہ جعفر سبحانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) امام خمینی تعدد زوجات کے قائل تھے اور اس کا دفاع بھی کرتے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی نگاہ میں ایک عالم دین کے لئے دوسری شادی کو بغیر کسی وجہ کے مناسب نہیں سمجھتے تھے ان کی نظر میں عالم دین کو بغیر ضرورت اور کسی پختہ وجہ کے دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ایک بیوی کافی ہے کیوں کہ لوگوں کو علماء سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔