ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کی انتخابات کے بارے میں تمام سازشوں کو ناکام بنادیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئيسی کی صدارتی تقرری کے بعد خطاب میں ایران میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ بارے میں دشمنوں کےگمراہ کن پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کی انتخابات کے بارے میں تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئيسی کی صدارتی تقرری کے بعد خطاب کرتے ہوئے فرمایا: نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے اور اسے جلد از جلد تشکیل دینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اہلبیت علیھم السلام سے متعلق ایام ، عید غدیر و عید مباہلہ ميں اس شروعات کو ایرانی عوام اور ملک کے لئے مبارک قراردیا ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انتخابات میں ایرانی عوام کی بھر پور شرکت پر ایک بار پھر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے دینی عوامی حکومت کی تشکیل میں اپنا اہم کردار ادا کیا میں ایرانی عوام کی انتخابات ميں شرکت پر ایک بار پھر شکر ادا کرتا ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بارہویں حکومت کے صدر اور اراکین کا بھی شکریہ ادا کیا اور نئی حکومت کی کامیابی اور توفیقات کے لئے اللہ تعالی سے مدد اور نصرت طلب کی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: نئے صدر کی تقرری کی تقریب ایرانی آئین کی روشنی اور حضرت امام خمینی (رہ) کی روش کے مطابق انجام پذیر ہوتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض دیگر ممالک میں اقتدار کی منتقلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض دیگر ممالک میں اقتدار کی منتقلی کشیدگی پر منتج ہوتی ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں یہ کام آرام اور سکون کے ساتھ انجام پذیر ہوتا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران میں ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ بارے میں دشمنوں کےگمراہ کن پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کی انتخابات کے بارے میں تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حکام کو سفارش کرتے ہوئےفرمایا: عوام کے ساتھ سچائی اور صداقت پر مبنی بات کریں، عوام کی مشکلات کو قریب سے مشاہدہ کرکے انھیں دور کرنے کی کوشش کریں ۔ کرپشن اور بد عنوانی کا مقابلہ کریں ۔ ملک کی اندرونی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرکے مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اقتدار کی منتقلی سے نئی امید پیدا ہوتی ہیں ، نئے افراد اور نئے چہرے میدان میں وارد ہوتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: جناب رئیسی کا بیان اسلامی اور انقلابی اقدار پر مبنی تھا اور وہ عوام کے امنگوں کے مطابق موجودہ شرائط کو تبدیل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروی کار لائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے سافٹ ویئر اور میڈیا جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی عوام کے خلاف دشمن کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں دشمن کے ناپاک عزائم کے بارے میں آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔