امام خمینی (رح) کی کتنی بیویاں تھیں
امام خمینی(رح) نے ایک شادی کی تھی اور اپنی با برکت زندگی کو اسی زوجہ کے ساتھ بسر کیا اور ایک سے زیادہ بیویوں کا مسالہ ان کے لئے قبیح تھا کہ اس مسئلے کی وجہ سے آپ نے اپنے ایک استاد کی کلاس کو ترک کر دی تھی۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) کی بہو فاطمہ طابا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی (رح) اور ان کے بیٹون نے ایک ہی شادی کی تھی اور تعدد زوجات کا مسالہ ان کے لئے بہت قبیح تھا لھذا جو شخص بھی دو شادیاں کرتا تھا تو اہل خانہ اس کی اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے تھے۔
فاطمہ طبا طبائی اپنی دوسری یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ جب امام خمینی(رح) ایک عالم دین کے شاگرد تھے تو انھیں معلوم ہوا کہ ان کے استاد نے نئی شادی کی ہے اس بات کو سننے کے بعد آپ خود اپنے استاد کے پاس تشریف لے گئے اور ان سے اس کام کی علت دریافت کی تو اس عالم دین نے جواب دیا کہ یہ آپ سے مربوط نہیں تو امام (رہ) اس کے گھر کو ترک کر دیا اور اس کے بعد ان کے گھر نہیں گئے کیوں کہ امام کی نظر میں ان کی دوسری شادی کوئی علت نہیں ہوتی۔