اسلام تحرک اور تبدیلی کا مکتب ہے
اسلام تحرک کا مکتب ہے قرآن کریم تحرک کی کتاب ہے غیب سے طبیعت کی طرف حرکت مادیت سے معنویت کی طرف حرکت عدالت کی راہ میں حرکت اور عدل الہی کی حکومت کو برقرار کرنے کے لئے کوشش کرنا مکتب اسلام کی پہچان ہے لیکن افسوس کہ جو لوگ مشرق کو فتح کر کے مسلمانوں کو اپنا غلام بنانا چاہتے تھے انہوں نے مسلمانوں پر مسلط ہونے کے لئے افواہوں کا سہارا لیا اور ان کی افواہوں میں کچھ وہ لوگ بھی آگئے جو اسلام سے غافل تھے انہوں نے ان کی باتوں پر یقین کر لیا تھا جب کہ یہ لوگ اسلام کے خلاف کام کر رہے تھے اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے آپ اگر انبیاء علیھم السلام کے حالات اور تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اسلام اس چیز کا نام نہیں ہے جو یہ طاقتیں بیان کر رہیں تھیں بلکہ اسلام عدالت اور انصاف کو برقرار کرنے کا نام ہے اسلام دوسروں کے حقوق کی رعایت کرنے کی تاکید کرتا جب کہ اسلام کے دشمن اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کر رہے ہیں اور اسلام کے خلاف غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پوری زندگی لوگوں کے سامنے ہے وہ خود دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ان کے آنے کا ہدف کیا تھا کیا وہ لوگوں مایوس کرنے کے لئے آتے تھے یا پھر انہوں نے لوگوں اور معاشرے کو زندہ کیا ہے انہوں نے سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کیا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اسلام تحرک کا مکتب ہے قرآن کریم تحرک کی کتاب ہے غیب سے طبیعت کی طرف حرکت مادیت سے معنویت کی طرف حرکت عدالت کی راہ میں حرکت اور عدل الہی کی حکومت کو برقرار کرنے کے لئے کوشش کرنا مکتب اسلام کی پہچان ہے لیکن افسوس کہ جو لوگ مشرق کو فتح کر کے مسلمانوں کو اپنا غلام بنانا چاہتے تھے انہوں نے مسلمانوں پر مسلط ہونے کے لئے افواہوں کا سہارا لیا اور ان کی افواہوں میں کچھ وہ لوگ بھی آگئے جو اسلام سے غافل تھے انہوں نے ان کی باتوں پر یقین کر لیا تھا جب کہ یہ لوگ اسلام کے خلاف کام کر رہے تھے اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے آپ اگر انبیاء علیھم السلام کے حالات اور تاریخ کا مطالعہ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ اسلام اس چیز کا نام نہیں ہے جو یہ طاقتیں بیان کر رہیں تھیں بلکہ اسلام عدالت اور انصاف کو برقرار کرنے کا نام ہے اسلام دوسروں کے حقوق کی رعایت کرنے کی تاکید کرتا جب کہ اسلام کے دشمن اسلام کے خلاف پروپگنڈہ کر رہے ہیں اور اسلام کے خلاف غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پوری زندگی لوگوں کے سامنے ہے وہ خود دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ ان کے آنے کا ہدف کیا تھا کیا وہ لوگوں مایوس کرنے کے لئے آتے تھے یا پھر انہوں نے لوگوں اور معاشرے کو زندہ کیا ہے انہوں نے سوئے ہوئے ضمیروں کو بیدار کیا ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام مخالف عناصر علماء کو بھی نشانہ بنایا اور ان بھی الزام لگایا کہ یہ سارے درباری ہیں اور بڑی بڑی طاقتوں نے ان کو لایا ہے یہ دربار کے لئے کام کر رہے ہیں ان کا ہدف سلطنت کی حفاظت کرنا ہے انہوں نے فرمایا کہ کہ اسلام مخالف عناصر علماء کی طاقت کی جانتے تھے اور وہ اس بات سے آگاہ تھے کہ اگر علماء کی طاقت باقی رہی تو مشرق وسطی پر ان کا کنٹرول کرنا کافی مشکل ہو جائے گا اسی لئے انہوں نے علماء کو نشانہ بنایا اور ان پر الزام اور جھوٹے بہتان لگائے۔