مسلمانوں کے رہبر کی توہیں برداشت نہیں ہے

مسلمانوں کے رہبر کی توہیں برداشت نہیں ہے

امام آیت اللہ بروجردی کی موقعیت کی حفاظت شرعی طور پر ضروری جانتے تھے

مسلمانوں کے رہبر کی توہیں برداشت نہیں ہے

راوی: آیت الله محمد فاضل لنکرانی

 

امام آیت اللہ بروجردی کی موقعیت کی حفاظت شرعی طور پر ضروری جانتے تھے۔ اس مدعی پر گواہ وہ داستان ہے جو مرحوم اشراقی نے مجھ سے نقل کیا ہے۔ یہ ہمارے قدیمی دوست تھے اور کچھ دنوں تک مصطفی خمینی کے ساتھ ہم تینوں مباحثہ بھی کرتے تھے۔ کہتے ہیں: ابھی تازہ تازہ امام کے گھرانے سے رشتہ داری قائم ہوئی تھی۔ گرمی کا موسم تھا اور امام ہمدان کے سرد علاقہ میں گئے ہوئے تھے۔ اسی زمانہ میں امام کا بظاہر آیت اللہ بروجردی سے تعلقات اچھے نہیں تھے۔ میں امام سے ملاقات کرنے ہمدان گیا اور اپنے آپ میں سوچنے لگا کہ اس وقت امام کا آیت اللہ بروجردی سے تعلق اچھا نہیں هے ۔ لہذا برانہ ہوگا کہ آیت الله بروجردی (رح) پر امام کے سامنے تنقید کروں۔ جیسے ہی ان کے بارے میں گفتگو شروع کی امام کے چہرہ پر شکن پڑنے لگی اور سر جھکایا۔ اس کے بعد سر اٹھاتے ہوئے کہا: آقائے اشراقی! مجھے زعیم المسلمین کی توہین برداشت نہیں ہے خواہ کوئی کسی مقام اور مرتبہ پر فائز ہو۔

ای میل کریں