فلسطینی مظلوم عوام کے حقیقی حامی
عدنان حسین ابوناصر؛ سوریہ کے خاص تعلمیی اداروں کے منیجر
امام خمینی دنیا کے مسلمانوں کے رہبر اور فلسطینی مظلوم عوام کے سچے حامی تھے۔ امام راحل شیاطین کی سازشوں کو بخوبی جانتے تھے اور صہیونسٹوں کو عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن جانتے تھے۔ فلسطینی عوام کی تاریخ میں امام خمینی وہ شخص ہیں کہ پہلے ہی دنوں سے اپنے اٹل فیصلوں سے فلسطینی عوام اور مسلمان کی حمایت کی ہے۔ اس عظیم انسان نے فلسطین کے مظلوم اور بے چارہ لوگوں کو کبھی فراموش نہیں کیا اور آج بھی آپ کے درخشاں نظریات فلسطینی عوام کے لئے چراغ راہ ہیں۔