امام خمینی (رہ) کی کتابوں سے ماخوذ " تفسیر قرآن مجید" نامی کتاب شائع ہوگئی
امام خمینی (رہ) کی کتابوں سے ماخوذ " تفسیر قرآن مجید" نامی کتاب استنبول ترکی زبان میں ترجمہ اور شائع ہوگئی۔
اہل بیت (ع)۔ ابنا نیوز ایجنسی کے مطابق " امام خمینی (رہ) کی کتابوں سے ماخوذ قرآن مجید کی تفسیر" ترکی میں "انتشارات مؤسسۂ کوثر" (کوثر انسٹی ٹیوٹ پبلی کیشنز) کے ذریعہ چھپ چکی ہے، دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے۔
یہ کتاب، جو امام خمینی (رہ) کی کتابوں سے ماخوذ ایک قرآنی اور تفسیری مجموعہ ہے اور پانچ جلدوں میں تالیف کی گئی ہے، اسے " معاونت امور بین الملل مجمع جھانی اھل بیت (ع) اور " مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ) کے بین الاقوامی شعبے کی باہمی تعاون سے استنبولی ترکی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔یہ عمدہ پانچ جلدوں کا مجموعہ 1399ھ،ش کے موسم سرما میں اںتشارات مؤسسہ کوثر( کوثر انسٹی ٹیوٹ پبلیکیشنز)۔ جو ترکی کے شیعوں سے متعلق ہے۔ نے استنبول میں شائع کیا- اور اب یہ عوام کے لئے دستیاب ہے۔