دو زانو اور ادب سے بیٹھنا
حجت الاسلام و المسلمین سید محمد باقر حجتی
سن 1953ء کو حضرت آیت الله بروجردی (رح) کے گھر پر ایام فاطمیہ (س) کی مجلس ہوتی تھی۔ میں نے امام کو دیکھا کہ آپ طلاب کے درمیان آیت اللہ بروجردی سے کچھ فاصلہ پر بیٹھتے تھے اور آپ کے سامنے بہت ہی انکساری اور ادب کا مظاہرہ کرتے تھے۔ اس مجلس کو مرحوم تربتی پڑھتے تھے۔ اتنی مدت میں ہم دیکھتے تھے کہ امام مجلس کے آغاز سے اختتام تک دو زانو اور مودب انداز میں بیٹھتے اور مجلس سنتے تھے۔ میرے لئے بڑی حیرت کی بات تھی کہ آپ مرحوم بروجردی کے پاس کیوں نہیں بیٹھتے اور ایک عام سامعین کی طرح جو ان طلاب کے درمیان بیٹھے ہیں۔