میرا کام بھاری ہو گیا
ڈاکٹر محمود بروجردی اپنی یادداشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام کے گرفتار ہونے کے بعد وہ دو ماہ تک جیل میں تھے ، اس دوران انہیں جیل سے باہر کسی بھی واقعے کی اطلاع نہیں ملتی تھی ان کی قید کو حصر میں بدل دیا گیا تھا اک مرتبہ جب امام رات کو نماز شب کے لئے اٹھے تو میں جاگ رہا تھا تو وہاں پر موجود ایک شخص نے امام خمینی (رح) کو 15 خرداد کے واقعہ کے بارے میں بتایا اس کے بعد امام خمینی تجدید وضو کے لئے کھڑے ہوئے اور مجھ سے فرمایا کہ جناب محمود میں نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا میرا کام بہت بھاری ہوگیا "لوگوں نے میرے لئے ایسا کیوں کیا ، میں نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔