امام خمینی (رح) کا سکون؛ مہمان نواز کی زبانی
امام خمینی (رح) پیرس میں آخری دن کے قیام کے دوران خستہ تھے۔ کچھ دیر بعد دوسری منزل پر جاکر نماز شب پڑھی اور اس کے بعد جہاز میں آکر سوگئے۔ ہوائی جہاز پر مہمان نوازی کرنے والوں نے جب امام کا سکون اور اطمینان دیکھا تو انہوں بہت حیرت ہوئی۔ انہوں نے نقل کیا کہ آیت اللہ جہاز پر بیٹھنے کے کچھ دیر بعد نماز شب پڑھی اور اس کے بعد دو کمبل پر سوگئے۔ نامہ نگاروں نے امام کے ساتھیوں سے انٹرویو لیا تو ہر ایک نے کچھ نہ کچھ بیان کیا۔ ایک اپنا احساس بیان کرایا تھا تو دوسرا ہوائی جہاز کے واپس لانے اور سرنگوں کرنے کے بات کررہا تھا۔ سب کچھ نہ کچھ کہہ رہے تھے اور امام کے بارے میں تشویش کا شکار تھے لیکن امام عارف الہی سکون سے سو رہے تھے۔