فیگارو اخبار کے نامہ نگار کا حیلہ

فیگارو اخبار کے نامہ نگار کا حیلہ

فیگارو نامہ نگار نے حاج آقا احمد سے کہا تھا کہ آپ حضرت آقا سے شرعی سوال نہیں کرتے؟

فیگارو اخبار کے نامہ نگار کا حیلہ

 

فیگارو نامہ نگار نے حاج آقا احمد سے کہا تھا کہ آپ حضرت آقا سے شرعی سوال نہیں کرتے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ کہا: میں بھی آؤں گا اور ایک مسئلہ پوچھوں گا۔ مجھے سیاست سے کوئی لین دین نہیں ہی لیکن ہمارا مسئلہ سیاسی مسائل سے ارتباط پیدا کرے گا اور ہم اسے اخبار میں شائع کریں گے۔ اس طرح سے دھیرے دھیرے انٹرویو کا موضوع بھی آزاد ہوگیا اور امام سے انٹرویو لینے والے نامہ نگار آنے لگے اور صف لگا کر کھڑے ہوگئے اور ایران اور دنیا کے مسائل سے متعلق تفصیلی انٹرویو ہونے لگا لہذا ایرانی قوم کی مظلومیت آشکار کرنے کا مقصد پورا ہوا اور امام دنیا کو مظلومیت بتانے لگے۔

اس چار ماہ کی مدت میں ایک ایرانی لکھنے والے کے بقول اسلام کی امام نے اتنی زیادہ تبلیغ کردی کہ اگر حوزہ علمیہ کا سارا بجٹ خرچ کرکے فرانسیسی، انگریزی اور جرمنی زبان میں کتاب لکھتے یا انہی زبانوں میں مبلغ بھیجتے تو اسلام کی اتنی تبلیغ نہیں کر پاتے۔

ای میل کریں