کارٹر کو بھی امام خمینی (رح) کی جان کی فکر

کارٹر کو بھی امام خمینی (رح) کی جان کی فکر

امام کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد بختیار حکومت نے متعدد حرکتیں کرنی شروع کردی

کارٹر کو بھی امام خمینی (رح) کی جان کی فکر

 

امام کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد بختیار حکومت نے متعدد حرکتیں کرنی شروع کردی۔ اس نے حکم دیا کہ مہر آباد ہوائی اڈہ تک سب بند کردیا جائے اور دشمن امام سے اصرار کررہے تھے کہ آپ ایران جانے میں جلد بازی نہ کریں۔ کارٹر بھی پریشان ہوا! اور اس نے پیغام دیا کہ آپ کی جان کی حفاظت مد نظر بہتر یہی ہے کہ کچھ دنوں کے لئے اپنا سفر متوقف کردیں۔ البتہ بعض علماء اور افاضل جو امام کی جان سے متعلق دغدغہ رکھتے تھے کا بھی یہی نظریہ تھا۔ منجملہ سید مہدی روحانی جو آیت اللہ اشراقی کے رشتہ دار تھے؛ کے ذریعہ امام تک پیغام بھیجوایا کہ ایران نہ جائیں مجھے ان کی جان کا خطرہ لگتا ہے۔ امام نے جواب دیا: بعض یاد دہانیوں اور نصیحتوں کو بالکل برعکس انجام دینا چاہیئے۔ لیکن امام کا جوان ان لوگوں کے بارے میں جن کو امام اچھی طرح پہچانتے تھے یہ تھا کہ میرے لئے حیرت انگیز ہے کہ بہت سارے لوگ جو انقلاب کے دشمن ہیں وہ میری جان کے لئے فکرمند ہیں اور مسلسل پیغام دے رہے ہیں کہ میں ایران نہ جاؤں۔

ای میل کریں