امام خمینی(رح) نے اسلام کے فراموش پہلووں کو زندہ کیا ہے:رہبر معظم انقلاب اسلامی
رہبر معظم انقلاب نے بیان کیا آج دشمنوں کے پروپیگنڈے میں سیاسی اسلام کا ذکر کیا جاتا ہے، سیاسی اسلام وہی ہے جو ایران کے اسلامی نظام میں پایا گیا ہے ایک ایسا اسلام جو حکومت ، معاشی، معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی نظاموں کو قائم کر سکے ایک ایسا اسلام جس نے کسی قوم کے لئے مذہبی اور اسلامی شناخت پیدا کی ہو اسلامی انقلاب نے امام خمینی ماہرانہ رہنمائی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے اہداف کو زندہ کیا ہے اور اسی وجہ سے پوری دنیا کے اشرار ان کے دشمن بن گئے تھے لیکن امام (رہ) نے بصیرت،استقامت اور شجاعت سے ان ساری دشمنیوں کا ناکام بنا دیا اور دشمن کو اسی کے پروپگنڈے سے شکست دے دی،امام خمینی نے اللہ اور اسلام کے لئے کام کیا اسی وجہ سے پوری دنیا کے انسانوں کے دلوں کے محبوب بن گئے،امام خمینی (رہ) نے انبیاء الہی کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے تزکیہ نفس کی تعلیم دی ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے اپنے بیان میں عید مبعث کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کی بعثت میں بہت بڑے اہداف تھے جن میں سب سے پہلے توحید پھر تزکیہ اور انسانوں کی ہدایت ہے رہبر معظم انقلاب نے بیان کیا آج دشمنوں کے پروپیگنڈے میں سیاسی اسلام کا ذکر کیا جاتا ہے، سیاسی اسلام وہی ہے جو ایران کے اسلامی نظام میں پایا گیا ہے ایک ایسا اسلام جو حکومت ، معاشی، معاشرتی، سیاسی اور ثقافتی نظاموں کو قائم کر سکے ایک ایسا اسلام جس نے کسی قوم کے لئے مذہبی اور اسلامی شناخت پیدا کی ہو اسلامی انقلاب نے امام خمینی ماہرانہ رہنمائی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے اہداف کو زندہ کیا ہے اور اسی وجہ سے پوری دنیا کے اشرار ان کے دشمن بن گئے تھے لیکن امام (رہ) نے بصیرت،استقامت اور شجاعت سے ان ساری دشمنیوں کا ناکام بنا دیا اور دشمن کو اسی کے پروپگنڈے سے شکست دے دی،امام خمینی نے اللہ اور اسلام کے لئے کام کیا اسی وجہ سے پوری دنیا کے انسانوں کے دلوں کے محبوب بن گئے،امام خمینی (رہ) نے انبیاء الہی کی سیرت اور تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے تزکیہ نفس کی تعلیم دی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب نے بعثت نبی کی پیروی کرتے ہوئے ظلم،استبداد اور تکبر کی مخالفت کی ہے اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی وہی واقعات اور حالات جو پیغمبروں کے ساتھ پیش آئے تھے اسی طرح دنیا کے شریر اور مغرور ایرانی قوم کے سامنے کھڑے ہو گئے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے علاقے میں ایران کی موجودگی سے امریکی نفرت اور ناراضگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جہاں بھی ہے وہ وہاں کی حکومت کی قانونی حکومت کے دفاع اور اس کی درخواست اور رضامندی سے پہنچا ہے حالاںکہ امریکا عراق اور شام میں زبردستی داخل ہو کر وہاں کی عوام پر ظلم کر رہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کو عراقی عوام کی مرضی اور قانون کا احترام کرتے جلد ہی وہاں کو ترک کرنا چاہیے اور انہیں جلد سے جلد شام خالی کرنا چاہئے۔