انقلاب اسلامی کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوے سماجی برایوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر ولایت علی

انقلاب اسلامی کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوے سماجی برایوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر ولایت علی

اس دوران ڈاکٹر احمد علی نے کورونا کے دوران باقریہ کی جانب سے لیے کیے اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا

انقلاب اسلامی کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوے سماجی برایوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، ڈاکٹر ولایت علی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے چوتھے دن امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے  شعبہ صحت '' باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر'' کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کرگل میں بعد از نماز ظہرین ایک پُر شکوہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کے علاوہ سینکڑوں مومنین اور طلباء نے بھی شرکت کی۔

مجلس کا آغاز دار القران شیخ محمد حسین ذاکری کے دو طلاب نے ایک ہی لحن میں تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس کے بعد باقریہ کے فعال ممبر علی محمد تبسّم نے انقلابی اسلامی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران محمد علی حلبی نے مقامی زبان میں امام راحل کی شان میں بہترین نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقعہ پر شعبے کے نایب ‌صدر ڈاکٹر ولایت علی اور مشاور ڈاکٹر احمد علی نے اپنے تقاریر میں  انقلاب اسلامی کے تئیں والہانہ عشق و عقیدت کا اظہار کیا۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کے اصولوں پر گامزن رہتے ہوے سماجی برایوں کو قلع قمع کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر ولایت علی نے کورونا وباء کو قابو کرانے میں لوگوں کی تعاون کو سراہتے ہوے دیگر بیماریوں کے متعلق لوگوں کو آگاہ رہنے اور ایک صحت مند معاشرہ کی بقاء کیلیے ہر ایک کو تلاش و کوشش کرنے کی تلقین کی۔

اس دوران ڈاکٹر احمد علی نے کورونا کے دوران باقریہ کی جانب سے لیے کیے اقدامات کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔مزید انہوں نے اس شعبے کی طرف سے ہیپا ٹایٹس  بی کے خلاف جاری مشن کو زانسکار جیسے دور افتادہ گاؤں تک پہنچا کر پورے ضلع کو مستقبل قریب میں اس مہلک بیماری سے نجات دلانے کا عزم دہرایا۔اس سلسلے میں انہوں نے لوگوں سے اس مشن کی کامیابی کے لئے تعاون اور دعا کی اپیل کی۔

انہوں نے باقریہ کی ان  ساری کامیابیوں کو انقلاب اسلامی کا ایک  مثالی ثمرہ قرار دیا جس کو لداخ کے یو ٹی انتظامیہ نے یوم جمہوریہ کے موقع پر اعزاز سے نوازا ہے۔ اس اعزاز کے حصول کے لئے انہوں نے ضلع کے عوام اور بالخصوص آی کے ایم ٹی کرگل کے زعماء کو ‌مبارک بادی پیش کیا۔آخر پر امام جماعت نے اپنے صدارتی خطبے میں انقلاب اسلامی کے خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عظیم الشان ‌ا‌نقلاب کو خدا محور قرار دیا۔جس میں انسانیت کو برایوں سے نکال کر حسنات کی طرف لانے کے ‌بھر پور قوت ہے۔انہوں نے صحت و سلامتی کے متعلق اسلامی آداب و اخلاق کے مختلف گوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر انقلاب اسلامی کے ‌مزید ‌کامیابی اور مقام معظم رہبری کے سلامتی اور طول عمر کے لیے خصوصی دعایں کی ‌گیی۔

اس سلسلے میں  پانچویں دن یعنی جمعہ کو مصلّٰی آئی کے ایم ٹی کی جانب سے مصلّٰی امام خمینی منجی میں قبل از‌نماز جمعہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ای میل کریں