مے گساراں
دیوان حضرت امام خمینی (رح)
اس کے عاشق کا کوئی خانہ و کاشانہ نہیں
مرغ بے پر کو خیال چمن و لانہ نہیں
تو اسیر رخ دلبر ہے تو پروانہ بن
قید ہستی میں جو ہے، در خور پروانہ نہیں
شیوہ رند ہے عالم سے بری ہو جانا
رنگ و بو جس میں ہے وہ لائق میخانہ نہیں
جادہ علم و خرد راہ جنوں سے ہے الگ
دانہ و دام میں جو آئے وہ دیوانہ نہیں
مست و دیوانہ ہو اور اپنے سے بیگانہ ہو
ہے یہ راہ در دلبر، رہ بیگانہ نہیں