مے گساراں

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

ID: 67957 | Date: 2021/01/29

مے گساراں


دیوان حضرت امام خمینی (رح)


 


اس کے عاشق کا کوئی خانہ و کاشانہ نہیں


مرغ بے پر کو خیال چمن و لانہ نہیں


تو اسیر رخ دلبر ہے تو پروانہ بن


قید ہستی میں  جو ہے، در خور پروانہ نہیں


شیوہ رند ہے عالم سے بری ہو جانا


رنگ و بو جس میں  ہے وہ لائق میخانہ نہیں


جادہ علم و خرد راہ جنوں  سے ہے الگ


دانہ و دام میں  جو آئے وہ دیوانہ نہیں


مست و دیوانہ ہو اور اپنے سے بیگانہ ہو


ہے یہ راہ در دلبر، رہ بیگانہ نہیں