حضرت امام خمینی (رح) کی جامعیت

حضرت امام خمینی (رح) کی جامعیت

وہاں پر ساری بات امام کی جامعیت کے بارے میں تھی

حضرت امام خمینی (رح) کی جامعیت

راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور

 

وہاں پر ساری بات امام کی جامعیت کے بارے میں تھی۔ امام علمی اور روحانی دونوں لحاظ سے ایک جامع صفات شخصیت تھے۔ البتہ مکمل طور پر میں نے امام کو اس وقت پہچانا اور آپ کی جامعیت کا ادراک ہوا جب امام مارچ 1964ء کو آزاد ہوئے تو مشہد مقدس سے امام کی ملاقات کے لئے کچھ دستے قم آئے۔ ان دستوں میں سے ایک دستہ حاج شیخ مجتبی کا دستہ تھا جو تقریبا 40/ افراد پر مشتمل تھا اور میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ ہم لوگ حضرت امام سے ملاقات کرنے آئے۔ امام سے یہ ملاقات بہت ہی تاریخی ملاقات تھی۔ اس کے بعد امام، آقا مجتبی قزوینی سے ملنے کے لئے آئے اس وقت شیخ مجتبی، آیت اللہ خزعلی کے گھر پر مقیم تھے۔ دوسرے دن شیخ نے امام سے خصوصی ملاقات کی اور وہ ایک گھنٹہ تک چلی اور جب ملاقات کرکے باہر نکلے تو حاج شیخ کے فرزند نے ان سے پوچھا کہ آقا کو کیسا پایا؟ مرحوم حاج شیخ نے فرمایا: سید کامل ہے۔

ای میل کریں