امام خمینی (رح) کا اٹل فیصلہ

امام خمینی (رح) کا اٹل فیصلہ

حضرت امام خمینی (رح) کا ایک قوی پہلو عبادت ہے

امام خمینی (رح) کا اٹل فیصلہ

راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور

 

حضرت امام خمینی (رح) کا ایک قوی پہلو عبادت ہے۔ آپ کے عزم محکم سے کہ وہ مقابلہ کے پہلے ہی دن سے اپنے اعلان، بیان اور ٹیلیگراف سے مشاہدہ ہورہا ہے۔ حضرت امام ایک خاص عزم اور فیصلہ کے مالک تھے اور حضرت امام کی رہبری میں یہ امر مقابلہ کو آگے بڑھانے میں بہت ہی کارساز تھا۔ اس قوی نقطہ کی اعلی مثال وہاں پر دیکھنے میں آئی جب طالبعلموں نے امریکی جاسوسی کے اڈہ پر قبضہ کرلیا اور امام کو خبر دی گئی کہ کارٹر کا نمائندہ مذاکرات کے لئے ایران آرہا ہے۔ امام نے کہا: اعلان کردیا جائے کہ یہ ہوائی جہاز ملک کے کسی ہوائی اڈہ پر اترنے کا حق نہیں رکھتا۔ امام نے بڑی مضبوطی کے ساتھ اعلان کرایا اور کہا اسے راستہ نہ دو۔ آخر کار مجبور ہو کر اس نے راستہ بدل دیا اور ترکیہ روانہ ہوگیا۔ یہ امام کا اٹل فیصلہ تھا جو بہت سارے لوگوں کے لئے بہت سنگین ہوتا تھا۔

ای میل کریں