6/ اصول کا ریفرنڈم
راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور
تجویزنامہ کی منظوری کے بعد شاہ ناراض ہوکر بولا: اب جبکہ اس تجویز نامہ کو روک دیا گیا تو میں خود ہی ریفرنڈم منعقد کروں گا اور 6/ اصول کو میں خود لوگوں کی رائے پر چھوڑدوں گا اور لوگوں کی رائے سے ان کو منظور کروں گا۔ ایک ریفرنڈم 26/ جنوری 1963ء کو منعقد ہوا اور حکومتی ذرائع ابلاغ مدعی ہوئے کہ اسے 5/ ملیون لووں کی آراء سے منعقد کیا گیا ہے۔ لیکن یہ جھوٹ تھا۔ اس لئے کہ علماء نے اس ریفرنڈم پر پابندی لگا دی تھی اور لوگوں نے انتخاب میں شرکت نہیں کی تھی۔ البتہ یہ ششگانہ مواد 6/ ہی پر موقوف نہ رہے اور دھیرے دھیرے 18/ مواد ہوگئے یہاں تک کہ 19/ اور 20/ تک پہونچ گئے اور اس میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور شاہ ہر دن ایک مواد اضافہ کرتا رہا اور بعد میں یہی ریفرنڈم انقلاب سفید کے نام سے مشہور ہوگیا۔