امام خمینی(رح)

امریکا میں ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی ہمت نہیں

امریکا نہ ہی فوجی مداخلت کرے گا اور نہ ہی ایران کے اقتصاد کو ختم کر سکتا ہے امریکا کی سازش یہ ہے کہ وہ ہمارے ملک کے اندر ہی کچھ ایسا کرے جس سے ہم اپنے راستے پر نہ چل سکیں

امریکا میں ایران کے خلاف فوجی اقدام کرنے کی ہمت نہیں

امریکا نہ ہی فوجی مداخلت کرے گا اور نہ ہی ایران کے اقتصاد کو ختم کر سکتا ہے امریکا کی سازش یہ ہے کہ وہ ہمارے ملک کے اندر ہی کچھ ایسا کرے جس سے ہم اپنے  راستے پر نہ چل سکیں اور وہ اپنے اس ناپاک منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ملک کے اندر موجود اپنے جاسوسوں اور نوکروں کا استعمال کر رہا ہے وہ چاہتے ہیں دنیا کے سامنے ایران کا ایسا چہرہ پیش کریں کہ نہ ہی ایران کی حکومت اس ملک کو چلا سکتی ہے اور نہ ہی اس قوم میں یہ قابلیت ہے کہ وہ آزاد رہ سکے یہ شیاطین پورے ملک میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے یونیورسٹیز اور ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنے منصوبوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ہماری قوم کو اس بات کو یاد رکھنا ہوگا کہ اس وقت ہمارے ملک اور معاشرے کو اتحاد کی ضرورت ہے یہ سارے منصوبے اور پروپگنڈے اس لئے ہورہے ہیں تانکہ یہاں صدر کا تعیین نہ ہو سکے لیکن ہمیں پارلیمنٹ بھی بنانی ہے اور ملک کے صدر کا بھی تعیین کرنا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے قم میں 17 دی 1358 ہجری شمسی کو کفن پوش مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نہ ہی فوجی مداخلت کرے گا اور نہ ہی ایران کے اقتصاد کو ختم کر سکتا ہے امریکا کی سازش یہ ہے کہ وہ ہمارے ملک کے اندر ہی کچھ ایسا کرے جس سے ہم اپنے  راستے پر نہ چل سکیں اور وہ اپنے اس ناپاک منصوبے کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ملک کے اندر موجود اپنے جاسوسوں اور نوکروں کا استعمال کر رہا ہے وہ چاہتے ہیں دنیا کے سامنے ایران کا ایسا چہرہ پیش کریں کہ نہ ہی ایران کی حکومت اس ملک کو چلا سکتی ہے اور نہ ہی اس قوم میں یہ قابلیت ہے کہ وہ آزاد رہ سکے یہ شیاطین پورے ملک میں تفرقہ ڈالنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے یونیورسٹیز اور ملک کی مختلف ریاستوں میں اپنے منصوبوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے لیکن ہماری قوم کو اس بات کو یاد رکھنا ہوگا کہ اس وقت ہمارے ملک اور معاشرے کو اتحاد کی ضرورت ہے یہ سارے منصوبے اور پروپگنڈے اس لئے ہورہے ہیں تانکہ یہاں صدر کا تعیین نہ ہو سکے لیکن ہمیں پارلیمنٹ بھی بنانی ہے اور ملک کے صدر کا بھی تعیین کرنا ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ اسلام اور اسلامی حکومت سے ڈرا ہوا ہے کیوں کہ اس نے اسلام سے چھوٹ کہائی ہے اس نے ان جوانون سے چوٹ کھائی ہے جنہوں نے اسلام کے لئے قیام کیا اور اسلام کی راہ میں اپنی جان کی قربانی دی ہے اور اسی لئے اسلام سے ڈر رہا ہے اور ملک کے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈال کر انھیں کمزور کرنا چاہتا ہے وہ فوجی مداخلت اور اقتصادی پابندیوں کا بول کر صرف قوم کے ذہن کو منصرف کرکے قوم کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے لیکن میری آپ تمام جوانوں سے گزارش ہے کہ اس فتنے سے ہوشیار رہیں اور ہمیشہ کی طرح امریکا کو اس ناپاک منصوبے میں بھی ناکام بنائیں۔

ای میل کریں