امریکہ کے لئے ایران جوہری معاہدے میں واپسی کا راستہ ہموار نہیں ہے
ایک برطانوی اخبار کے مطابق بائیڈن کی صدارت کے دوران ایران جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی پیچیدگیوں سے بھری ہوئی ہے اور ان کے مشیروں کواس بات کی بہت کم توقع ہے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن جو اب فتح کا دعوی کررہے ہیں نے اس مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں پر پوری طرح عمل کرتا ہے تو ان کی انتظامیہ مزید مذاکرات کے طور پر ایران جوہری معاہدے میں واپس آئے گی حالاںکہ کہ امریکہ کے نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کو کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئی پالیسی کے تحت مذاکرات کریں گئے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بات ناممکن ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکار خبررساں ایجنسی فارس نے ایک ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ بائیڈن کی صدارت کے دوران ایران جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی پیچیدگیوں سے بھری ہوئی ہے اور ان کے مشیروں کواس بات کی بہت کم توقع ہے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن جوکہ اب فتح کا دعوی کررہے ہیں نے اپنی انتخاباتی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر ایران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وعدوں پر پوری طرح عمل کرتا ہے تو ان کی انتظامیہ مزید مذاکرات کے طور پر ایران جوہری معاہدے میں واپس آئے گی حالاںکہ کہ امریکہ کے نو منتخب صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کو کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ ایک نئی پالیسی کے تحت مذاکرات کریں گئے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بات ناممکن ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر واپس آ سکتا ہے لیکن امریکہ کے لئے یہ واپسی دوسرے معاہدوں کی طرح آسان نہیں ہو گی جیسے کے عالمی ادارہ صحت کے معاہدہ میں دوبارہ شامل ہونا جس سے ٹرمپ نے امریکا کو نکال لیا تھا ایک رپورٹ میں یہ بھی کہی گئی کہ اگر امریکا نے ایران کے میزائل پر بات کی جو اس معاہدے کا حصہ نہیں ہیں تو مذاکرات کا ہونا کافی مشکل ہو جائے گا۔
برطانوی اخبار کے مطابق اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بائیڈن ایران کو معاوضے کی ادائیگی یا ٹرمپ کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے پر راضی ہوجائے گا جبکہ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کی تیل برآمدات پر پابندیوں کی چھوٹ بحال کرنے اور سنٹرل بینک آف ایران کو دہشت گردی کے سپلائرز کی فہرست سے ہٹانے جیسے اہم اقدامات پر جلد عملدرآمد کیا جاسکتا ہے۔