پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے: سید حسن نصر اللہ

پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے: سید حسن نصر اللہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ قرآن کریم پیغمبر اسلام کا قیامت تک رہنے والا ایک زندہ معجزہ ہے

پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے: سید حسن نصر اللہ

 

ابنا۔ لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کے آغاز کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی اور توہین ناقابل برداشت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ قرآن کریم  پیغمبر اسلام کا قیامت تک رہنے والا ایک زندہ معجزہ ہے اور قرآن کریم کو اللہ تعالی نے پیغمبر اسلام (ص) کے قلبِ اطہر پر نازل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن میں موجود تحریف کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں جو ناکام ہوگئیں اور قرآن مجید اپنی اصل شکل میں محفوظ ہے۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ مسلمانوں کا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مکمل اور کامل یقین اور ایمان ہے وہ مسلمانوں کے آخری اور سب سے افضل نبی (ص) ہیں۔

انھوں نے فرانس کے شہر نیس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ۔ دہشت گرد اس قسم کی دہشت گردی اسلامی ممالک میں بھی کر رہے ہیں جکہ اسلام کبھی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا اور اسلام میں ایسے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے فرانسیسی حکام کو متبنہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج دنیا میں سنگین اور بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، امریکہ اور یورپ نے دنیا بھر میں خاص طور سے الجزائر، لیبیا اور افغانستان میں ہزاروں انسانوں کو قتل کیا اور کر رہا ہے لیکن مسلمانوں نے اسے عیسائیت سے نہیں جوڑا۔ اس لئے ایک شخص کے جرم کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ جوڑنا درست نہیں اور اس قسم کے اعمال کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

ای میل کریں