فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلب چھلنی کر دیئے: اسپیکر ایران

مسلمانوں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

فرانسیسی صدر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلب چھلنی کر دیئے: اسپیکر ایران

 

ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے سرکارِ دوعالم حضرت ختمی مرتب (ص) کی اہانت کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اسلام کا مکر و فریب خود ان کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پیر کے روز پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے اعلی حکام کی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمد (ص) کی توہین نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے قلب کو چھلنی کر دیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ فرانس کے اعلی حکام  نے جو اپنے خلاف چھوٹی سی بات کو بھی برداشت نہیں کرتے، اسلام اور دیگر آسمانی ادیان سے دشمنی، بے حرمتی اور نازیبا کلمات ادا کرنے کو اپنا شیوہ بنا لیا ہے جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ انہوں نے انسانوں کے مابین انسانیت، صلہ رحم، امن و آشتی اور بھائی چارے کو ذرا برابر بھی درک نہیں کیا۔

اس سے قبل ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے ٹوئیٹ میں فرانس کے معاندانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیائے اسلام اور مسلمانوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کرنے والوں کے خلاف متحد اور ایک آواز ہوکر مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر اور فرانسیسی حکومت کا اقدام قابل مذمت ہے اور ان کے اس اقدام سے ان کی آسمانی ادیان کے ساتھ دشمنی اور عداوت نمایاں ہو گئی ہے۔

 

مسلمانوں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

 

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلم ممالک میں فرانسیسی صدر میکرون کے بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی  مشرق وسطیٰ میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے متنازعہ بیانات کے بعد بہت سے مسلمانوں اور بعض اسلامی ممالک نے فرانسیسی اشیا کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کویت کے بعد اب اردن کی مارکیٹوں سے بھی فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ قطر نے بھی اعلان کیا ہے کہ سپر مارکیٹوں میں فرانسیسی مصنوعات کی لسٹ آویزاں کردی جائیں گی۔

سوشل میڈیا پر بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹش اور بائیکاٹ فرانس کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ای میل کریں