فیگارو نے امام کے انٹرویو کے محاصرہ کو توڑ دیا
ڈاکٹر صادق طبا طبائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ہمارے لئے یہ یقینی تھا کہ سیاسی جلسوں پر پابندی اور امام کے بیانات اور تقاریر کے اجراء پر پابندی کچھ دن سے زیادہ نہیں چل پائے گی ، اور رائے عامہ اور صحافیوں کی طرف سے امام کی خبریں اور تصاویر لینے کے لئے دباؤ جلد ہی شروع ہوجائے گا تاہم ، ابتدائی چند ہی دنوں میں صادق قطبزادہ ، جو اس سے قبل دائیں بازو کے اخبار فیگارو کے چیف ایڈیٹر سے ملاقات کرچکے تھے انہوں نے ایک ان کے ذریعے امام (رہ) کے ایک انٹرویو کا اہمتام کیا اس اخبار نے گیسکارڈ داستان کے ساتھ اپنے ایڈیٹر کی قربت اور رابطے کی وجہ سے انٹرویو شائع کرنے میں دریغ نہیں کیا تھا اور وہ جانتے تھے کہ السی محل کی جانب سے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا جائے گا اس انٹرویو کی اشاعت کے بعد امام (رہ) کے انٹرویو کے سارے محاصرے ٹوٹ گئے اور فورا. ہی مشہور اخبار لی مونڈے جس نے اس سے قبل نجف میں امام کا انٹرویو لیا تھا نے امام کے ساتھ ایک تفصیلی بیان شائع کیا۔