حضرت امام حسن عسکری(ع)

حضرت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت پر سامرا میں سکیورٹی ہائی الرٹ

رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امام حسن عسکری (ع) کی اہمیت

حضرت امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت پر سامرا میں سکیورٹی ہائی الرٹ

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سامرا آپریشنل کمانڈر جبار الدراجی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ آسمان امامت و ولایت کے گیارہویں درخشاں ستارے فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی سکیورٹی کا منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے اس منصوبے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو استعمال کیا جائے گا۔

 عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو کبھی بھی دہشت گردانہ کاروائی کر کے عراقی عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 ہر سال آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر زائرین کرام کی ایک بڑی تعداد عراق کے شہر سامرا پہنچتی ہے مگر اس سال کورونا کے پیش نظر یہ شرف غیر ملکی زائرین کو میسر نہ ہو سکا۔

 

رہبر انقلاب اسلامی کی نظر میں امام حسن عسکری (ع) کی اہمیت

 

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں:

 حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام نے سامراء جیسے شہر میں رہ کر جو کہ ایک قید کی مانند تھا، شیعیت کی ترویج کے لئے بہت ہی عظیم کام انجام دیا تھا، امام نے ایک عظیم نیٹ ورک بنایا تھا جس کے ذریعے دینیات کے ساتھ ساتھ علوم اسلامی کی کھل کر تبلیغ ہو رہی تھی، یہ صرف اس بات تک ہی محدود نہيں تھا کہ آپ روزہ، نماز، طہارت اور نجاسات پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے تھے بلکہ عہدہ امامت کو اسی معنی میں جس معنی میں امامت کو ہونا چاہئے، قائم رکھا تھا... آپ امت سے پوری طرح وابستہ رہے۔

 امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیاسی روش میں سب سے اہم مسئلہ نظام مرجعیت کو عوام کے درمیان پہنچانا تھا اور دور غیبت کبری میں فقیہ کی حکومت کو عملی جامہ پہنانا تھا۔

ای میل کریں