اگر کوئی قوم اپنے حق کا مطالبہ کرتی ہے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے روک نہیں سکتی
اکتوبر 1957 میں مارشل لا کے باوجود بھی ایران کی عوام نے حکمرانوں کی دھمکیوں اور تنبیہات کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کئے ہیں لوگوں نے تہران اور ملک کے دوسرے شہیروں میں کسی بھی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی تھی 1957 میں مارشل لاء کے دوران دفاتر میں کام کرنے والے کارکنان نے بھی مکمل ہڑتال کی تھی اخبار اور نیوز پیپرز فوجی سرکاری عہدیداروں اور نامعلوم افراد (ساواکیس) کی طرف سے روزانہ دھمکی دینے کے باوجود انہوں نے جہاں تک ممکن ہو سکا خبریں اور واقعات شائع کئے تھے ایران کی قوم نے اسلام کو زندہ کرنے کے لئے تحریک چلائی تھی ان کا مطالبہ حق تھا اسی لئے دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کی اس تحریک کو روک نہیں سکی انہوں نے اپنی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دی ہے ایرانی قوم کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا لیکن ان کا سب سے بڑا اسلحہ ان کا ایمان ، اخلاص اور اللہ تعالی پر توکل تھا جس نے انھیں ظالم کے خلاف لڑنے کی جرات اور ہمت بخشی تھی۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) نے اپنے ایک بیان میں ایرانی قوم کی بہادری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اکتوبر 1957 میں مارشل لا کے باوجود بھی ایران کی عوام نے حکمرانوں کی دھمکیوں اور تنبیہات کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت کے خلاف احتجاج کئے ہیں لوگوں نے تہران اور ملک کے دوسرے شہیروں میں کسی بھی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی تھی 1957 میں مارشل لاء کے دوران دفاتر میں کام کرنے والے کارکنان نے بھی مکمل ہڑتال کی تھی اخبار اور نیوز پیپرز فوجی سرکاری عہدیداروں اور نامعلوم افراد (ساواکیس) کی طرف سے روزانہ دھمکی دینے کے باوجود انہوں نے جہاں تک ممکن ہو سکا خبریں اور واقعات شائع کئے
تھے ایران کی قوم نے اسلام کو زندہ کرنے کے لئے تحریک چلائی تھی ان کا مطالبہ حق تھا اسی لئے دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کی اس تحریک کو روک نہیں سکی انہوں نے اپنی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی دی ہے ایرانی قوم کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا لیکن ان کا سب سے بڑا اسلحہ ان کا ایمان ، اخلاص اور اللہ تعالی پر توکل تھا جس نے انھیں ظالم کے خلاف لڑنے کی جرات اور ہمت بخشی تھی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس پوری تحریک کے دوران انسانی حقوق کی طرفداری کا دعوی کرنے والی ساری تنظیمیں اور انسانی حقوق کا ادارہ ایرانی قوم پر ہونے والے مظالم دیکھ کر خاموش رہے ہیں اور اس قوم کے خلاف طاقت آزمائی پر ان کا تماشا دیکھتے رہے ہیں امام خمینی (رح) ایران میں ہونے والے تمام مظالم کا ذمہ دار امریکی حکومت کو مانتے ہیں انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے خلا شاہ کو امریکہ ہی اکسا رہا تھا اور اسی کے کہنے شاہ ایران کی مظلوم پر ظلم کر رہا تھا۔