امت اسلامیہ اور علماء مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں، شیخ جمال الدین شبیب

امت اسلامیہ اور علماء مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں، شیخ جمال الدین شبیب

لبنانی سنی عالم دین نے بتایا کہ بادشاہت اور حکومت پر مشتمل نام نہاد فتوے واضح ہیں اور ہمیں ان فتووں سے مذہب سے زیادہ طاقت اور تسلط کی بو آتی ہے

امت اسلامیہ اور علماء مسئلہ فلسطین پر متفق ہیں، شیخ جمال الدین شبیب

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنان، اسلامی میڈیا آرگنائزیشن کے سربراہ اور مسلم علماء ایسوسی ایشن کے رہنما، شیخ جمال الدین شبیب نے کہا کہ عالم اسلام کو آج مذہبی حقائق کو مسخ کرنے کی انتہائی خطرناک کوششوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہمیں مذہبی حقائق کو مسخ کرنے کے چینلز کا سامنا اسلامی دنیا کے اندر ہی سے ہے ، مزید کہا کہ دینی علماء ، ان پر دباؤ کے نتیجے میں یا بصیرت و آگاہی کی کمی کی وجہ سے ، کچھ غلط اجتہادوں میں مشغول ہیں ، قطع نظر اس بات کے کہ  امت اسلامیہ اور علماء، فلسطین کے مسئلے پر اتفاق رائے رکھتے ہیں۔

لبنانی سنی عالم دین نے بتایا کہ بادشاہت اور حکومت پر مشتمل نام نہاد فتوے واضح ہیں اور ہمیں ان فتووں سے مذہب سے زیادہ طاقت اور تسلط کی بو آتی ہے۔  لہذا ، مسئلہ فلسطین کے بارے میں کچھ فقہاء کی دلیل حکومت اور قابضین کے خلاف ان کی پالیسیوں کی طرف واپس جاتی ہے۔

شیخ شبیب نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ بیان قرآن مجید کے شواہد اور اس معاملے میں کونسل کی اہمیت کے لحاظ سے درست نہیں ہے ، مزید کہا کہ مذہبی علماء کو اس بات کا یقین ہے کہ شاہی فتوے فلسطین کے بارے میں امت کے نقطہ نظر کو کبھی متاثر نہیں کریں گے،کیونکہ خداتعالیٰ نے قرآن مجید میں یہودیوں کے بارے میں طریقے اور ذرائع بتائے ہیں اور ان کا واضح طور پر تعارف کرایا ہے۔ نیز ، اسرائیل کے ساتھ حالیہ دنوں میں تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد ، ایک یہودی انتہا پسند جماعت کا کہنا ہے کہ جب تک قرآن موجود ہے ، مسلمان یہودیوں کے دشمن ہی رہیں گے۔

مسلم علماء ایسوسی ایشن کے ممبر نے بیان کیا کہ کچھ جواز تلاش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حکمران پر منحصر ہے کہ وہ جو چاہیے کرے ، جنگ کرے یا صلح کرے  اور یہ بات درست نہیں ہے ، کیونکہ خدا نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے بھی مشورہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن یہ جو مشورے لے رہے ہیں وہ مضحکہ خیز فتوے پر منحصر ہیں ، جبکہ یہودی شام ، فلسطین ، عراق اور یمن میں مسلمانوں کا خون بہانے پر اصرار کرتے ہیں اور وہ ان تمام بحرانوں میں ملوث ہیں۔

ای میل کریں