آیت اللہ العظمی خامنہ ای

شدید ترین دباؤ کے مسئلے میں ملت ایران کی استقامت امریکہ کو شکست اور شرمندگی اٹھانے پر مجبور کر دے گی

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ بعض ملکوں کے خلاف کیسی جارحیت ہو رہی ہے

شدید ترین دباؤ کے مسئلے میں ملت ایران کی استقامت امریکہ کو شکست اور شرمندگی اٹھانے پر مجبور کر دے گی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ویڈیو لنک کے ذریعے ملٹری آفیسرز یونیورسٹیوں کی پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے علاوہ بھی مسلح افوج کے کاندھوں پر اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ مسلح افواج کا ایک اہم ترین کام قوم کو خدمات فراہم کرنا ہے جن میں ڈیموں اور شاہراہوں کی تعمیر جیسے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور صحت کے میدان میں خدمات شامل ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی مسلح افواج کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پوری طرح سرگرم ہیں جبکہ معاشی امداد کے حوالے سے بھی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مسلح افواج کی ٹریننگ یونیورسٹیوں میں حصول علم کو قابل فخر اور اہم قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ ان یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان مسلح افواج کا حصہ بن کر ملکی سلامتی کا تحفظ کرتے ہیں جو کسی بھی ملک کی بقا کے لیے ضروری ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دفاعی قوت قومی اقتدار اعلی کا اہم ستون ہے۔ اگر قوموں کے پاس دفاعی قوت نہ ہو تو امریکہ اور بعض دیگر ممالک جو ملکوں اور قوموں کے خلاف جارحیت کے عادی ہیں انھیں چین سے نہیں رہنے دیں گے اور ان کی ہر چیز پر حملہ کریں گے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ بعض ملکوں کے خلاف کیسی جارحیت ہو رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ دشمن کبھی دھوکہ دینے کے لئے فوجی خطرات کو خفیہ رکھتے ہیں اور کبھی دنیا کی اقوام کو ہراساں کرنے کے لئے انھیں دس گنا بڑھا کر دکھاتے ہیں تاکہ وہ ہتھیار ڈال دیں۔ آپ نے اپنی توانائیوں اور لاحق خطرات کے سلسلے میں صحیح ادراک اور آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر کوئی ملک خطرے کی صحیح سطح اور اپنی توانائیوں کا درست ادراک رکھے تو یہ یقینا قومی مفادات کی حفاظت میں موثر ہوگا۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ کی خبیثانہ پابندیاں مجرمانہ عمل ہے۔ امریکی صدر خوش ہیں کہ ہم نے پابندیاں عائد کیں اور حد درجہ شدید اقتصادی دباؤ ڈالا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ  صرف آپ جیسے پست انسان ہی کسی قوم کے خلاف جرائم پر فخر کر سکتے ہیں!

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم مزاحمت کریں گے اور ان کے شدید دباؤ کو امریکہ کی شدید پشیمانی و بدنامی میں بدل دیں گے۔

ای میل کریں