آیت اللہ صانعی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد آیت اللہ صانعی کا آج صبح شہر قم انتقال ہوگیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ان کے پشت کی ہڈی ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ شہر قم میں موجود نکوئی ہسپتال میں ایڈمٹ تھے۔ ہفتہ کی صبح حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔
مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ یوسف صانعی کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ یوسف صانعی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرحوم و مغفور آیت اللہ شیخ یوسف صانعی رضوان اللہ علیہ کی رحلت پر ان کے فرزندان، خاندان، ان کے برادر محترم، شاگردوں،عقیدت مندوں اور دوستوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
مرحوم امام خمینی(اعلی اللہ مقامہ) کے فقہ و اصول کے دروس کے محنتی شاگرد اور ان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد انہوں نے عدلیہ اور دیگر اہم پوسٹوں پر کام بھی کیا۔
امید ہے کہ ان کی یہ سب خدمات قبول حضرت حق پائیں گی اور ان کے اخروی مقامات کی بلندی کا باعث بنے گی۔
خداوند متعال مرحوم کی مغفرت اور ان پر رحمت نازل فرمائے۔
سید علی خامنہ ای
12 ستمبر 2020 ء