مکہ سے اوپر گیا ہے
راوی:شہید کی ماں
ایک شہید کی ماں اپنی ایک یا د داشت میں نقل کرتی ہیں کے ایک دن ہم امام خمینی(رح) کی خدمت میں پہنچے تو ہم نے فرمایا کہ امام ہم نے فیصلہ کیا ہے کے ہم بھی میدان جنگ میں جائیں اور کم سے کم دشمن کی طرف ایک پتھر تو پھینک سکیں اور ہم بھی بچوں کی طرح اسلام کی راہ شہید ہونا چاہتی ہیں تو امام نے فرمایا کہ آپ کو مبارک ہو کے آپ کے اتنے نیک بچے تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا آپ صبر کریں اور اسلامی کی کامیابی کے لئے دعا کریں میں نے کہا کے سنا ہے کے جناب حسین آغا اس سال سپاہ کی طرف مکہ جائیں گے تو جواب میں امام نے فرمایا کہ نگران نہ ہوں وہ مکہ سے بھی اوپر گئے ہیں۔