امام خمینی(رح)

عزداری قوم کو متحد بناتی ہے

ہم حقیقی عزاداری کے ذریعے مقصد قیام حسین کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں ۔

عزداری قوم کو متحد بناتی ہے

عزاداری کے متعلق فرماتے ہیں کے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری ذاتی طور پر ایک سیاسی عمل ہے جس میں کسی دوسرے سیاسی عمل کو داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے امام  (رہ) فرماتے یہ ماتم اور یہ نوحہ خوانی ہی کامیابی کا راز ہیں لہذا ماہ محرم  میں پورے ملک میں مجالس عزا کو برپا کیا جائے آپ فرماتے ہیں کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ یہ صرف رونا ہے نہیں یہ صرف رونا نہیں  ہے بلکہ یہ آنسوں بہانا ایک سیاسی عمل ہے لیکن ہمارا رونا اور آنسو بہانا ایک خاص ہدف کے تحت ہونا چاہیے ورنہ کوئی یہ نہ سوچے کے امام حسین علیہ السلام کے لئے روئیں گے امام حسین علیہ السلام کو ہمارے آنسووں کی کیا ضرورت ہے اور یہ خالی رونا کسی کام کا نہیں ہے لیکن یہ مجالس انسانوں کو ایک جگہ جمع کر کے انہیں متحد کرتی ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے متعلق فرماتے ہیں کے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے متعلق فرماتے ہیں کے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری ذاتی طور پر ایک سیاسی عمل ہے جس میں کسی دوسرے سیاسی عمل کو داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے امام  (رہ) فرماتے یہ ماتم اور یہ نوحہ خوانی ہی کامیابی کا راز ہیں لہذا ماہ محرم  میں پورے ملک میں مجالس عزا کو برپا کیا جائے آپ فرماتے ہیں کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ یہ صرف رونا ہے نہیں یہ صرف رونا نہیں  ہے بلکہ یہ آنسوں بہانا ایک سیاسی عمل ہے لیکن ہمارا رونا اور آنسو بہانا ایک خاص ہدف کے تحت ہونا چاہیے ورنہ کوئی یہ نہ سوچے کے امام حسین علیہ السلام کے لئے روئیں گے بھائی امام حسین علیہ السلام کو ہمارے آنسووں کی کیا ضرورت ہے اور یہ خالی رونا کسی کام کا نہیں ہے لیکن یہ مجالس انسانوں کو ایک جگہ جمع کر کے انہیں متحد کرتی ہیں۔

اسلامی تحریک کے رہنما فرماتے ہیں کے امام کسی بھی صورت میں عزاداری کو بند نہیں کرنا چاہیے یہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری ہی جس نے قوم کو متحد بنایا ہوا ہے یہ تا سوعا اور عاشورا کے دن جو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر متحد ہو کر امام حسین علیہ السلام کی عزاداری مناتے ہیں پوری دنیا کے مسلمان کس جگہ اور کس کی خاطر اس طرح ایک ہو کر عزاداری کرتے ہیں یہ سب  امام حسین علیہ السلام عزاداری کا معجزہ ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کے جو افراد نوحہ خوانی اور عزاداری کو روکتے ہیں یا کہتے ہیں کے نوحہ خوانی اور ماتم نہ کریں انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ماتم اور یہی عزاداری امام حسین علیہ السلام کے مقصد اور ان کی تحریک کو زندہ رکھتی ہے یہ کوئی کسی ایک قوم کے رونے کا مسئلہ نہیں ہے بالکہ یہ قوم کو بیدار کرنے کا مسئلہ یہ عزاداری قوم کو بیدار کرتی ہے لہذا اس تحریک اور مقصد کو اسی عزاداری کے ذریعے زندہ رکھ سکتے ہیں انہوں نے فرمایا کے یہی عزاداری ہے جو اسلام اور مقصد حسین علیہ السلام کو زندہ رکھتی ہے لہذا ہم حقیقی عزاداری کے ذریعے مقصد قیام حسین کو زندہ رکھنے کی کوشش کریں ۔

ای میل کریں