امام خمینی(رح)

ایرانی قوم کی تحریک عالم اسلام کے لئے تھی

ایرانی قوم کی اسلامی تحریک کسی ایک ملک کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ تحریک عالم اسلام کے لئے ہے اس تحریک کا مقصد طاغوتی نظام کا خاتمہ ہے

ایرانی قوم کی تحریک عالم اسلام کے لئے تھی

میں ان تمام عزیز طلبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تمام مشکلات اور تخریب کاریوں کے با وجود بیرون ملک سے بھی اسلام اور اسلامی جمہوری ایران کی حمایت میں اہم قدم اُٹھایا ہے اپنے ملک کی حمایت میں ان کا یہ اقدام خاص اہمیت رکھتا ہے یہ طلبہ ایسے مجاہد ہیں جو بیرون ملک سے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں مجھے امید ہے کا ان کا اسم مبارک بھی اسلامی صحیفوں میں لکھا جائے گا میری دعا ہے کے یہ لوگ بھی ملک کی نجات کا ذریعہ بنیں ایرانی قوم کی اسلامی تحریک کسی ایک ملک کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ تحریک عالم اسلام کے لئے ہے اس تحریک کا مقصد طاغوتی نظام کا خاتمہ ہے کوئی بھی خود دار انسان کسی دوسرے کی غلامی پسند نہیں کرتا لیکن شاہ نے ایرانی قوم کو امریکہ اور برطانیہ جیسی طاغوتی طاقتوں کا غلام بنا رکھا تھا لیکن ایرانی قوم نے بہادری اور خود داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ایمانی طاقت سے طاغوتی نظام کو سر نگوں کر دیا۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) 1 شھریور  1362ہجری شمسی کو  تہرن کے جماران امام بارگاہ میں ایران کی فضائیہ سے اپنے ایک اہم خطاب میں بیرون ملک سے ایران کی حمایت کرنے والے طلبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ میں ان تمام عزیز طلبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے تمام مشکلات اور تخریب کاریوں کے با وجود بیرون ملک سے بھی اسلام اور اسلامی جمہوری ایران کی حمایت میں اہم قدم اُٹھایا ہے اپنے ملک کی حمایت میں ان کا یہ اقدام خاص اہمیت رکھتا ہے یہ طلبہ ایسے مجاہد ہیں جو بیرون ملک سے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں مجھے امید ہے کا ان کا اسم مبارک بھی اسلامی صحیفوں میں لکھا جائے گا میری دعا ہے کے یہ لوگ بھی ملک کی نجات کا ذریعہ بنیں ایرانی قوم کی اسلامی تحریک کسی ایک ملک کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ تحریک عالم اسلام کے لئے ہے اس تحریک کا مقصد طاغوتی نظام کا خاتمہ ہے کوئی بھی خود دار انسان کسی دوسرے کی غلامی پسند نہیں کرتا لیکن شاہ نے ایرانی قوم کو امریکہ اور برطانیہ جیسی طاغوتی طاقتوں کا غلام بنا رکھا تھا لیکن ایرانی قوم نے بہادری اور خود داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ایمانی طاقت سے طاغوتی نظام کو سر نگوں کر دیا۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کے سب سے اہم بات یہ ہے کے ہم اور آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی کو شش کریں ہمیں یہ نہیں سوچنا چاہیے کے ہم نے ایران کو نجات دے دی ہے  ہمیں اس بات کی طرف توجہ رکھنی چاہیے کے ہمارے دشمن آج بھی فرصت کے انتطار میں بیٹھے ہوئے ہیں لہذا ہمیں ہر روز پہلے سے زیادہ بیدار ہونے کی ضرورت ہے ہمیں ہر روز اپنے اتحاد کو مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کے ایران کی تمام افواج ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہیں آپ خود کو دوسروں سے الگ نہ سمجھیں جب فوج کے درمیان یہ وحدت ہے جب تک ذمہ داری کا احساس ہے اس وقت تک ہم کامیاب ہیں لیکن اللہ نہ کرے کسی دن کوئی منافق کوئی دشمن آپ کو فریب دے اور آپ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ ڈل دے اگر آپ کا یہ اتحاد ختم ہو گیا تو مطمئن رہیں کے دشمن اپنے اہداف میں کامیاب ہو جائے گا۔

ای میل کریں