آیت اللہ تسخیری

امام خمینی نے اسلامی حکومت کے مستقبل کو زندہ کر دیا

مجمع تقریب مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت کے مستقبل کو زندہ کر دیا کہا کے انہوں نے ثابت کیا کہ سمجھدار قیادت اور عوامی حمایت سے معاشرے میں قرآنی اور اسلامی امت کا نفاذ کیا جا سکتا ہے۔..

امام خمینی نے اسلامی حکومت کے مستقبل کو زندہ کر دیا

مجمع تقریب  مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت کے مستقبل  کو زندہ کر دیا کہا کے انہوں نے ثابت کیا کہ سمجھدار قیادت اور عوامی حمایت سے معاشرے میں قرآنی اور اسلامی امت کا نفاذ کیا جا سکتا ہے۔

مجمع تقریب  مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد علی تسخیری نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت کے مستقبل  کو زندہ کر دیا کہا کے انہوں نے ثابت کیا کہ سمجھدار قیادت اور عوامی حمایت سے معاشرے میں قرآنی اور اسلامی امت کا نفاذ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کے عالم اسلام کے استحکام میں امام مرحوم کے کردار سے متعلق ثقافتی اور تعلیمی اجلاس میں مزید کہا کے فی الحال  اسلامی انقلاب کے مقام معظم رہبر  اپنی دانشمندانہ قیادت کے ساتھ  اسلامی انقلاب اور اس کی کامیابیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

آیت اللہ تسخیری نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کے انقلاب اسلامی کی فتح سے امام خمینی (رہ) کے افکار نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو متاثر کیا لیکن ابھی بھی ہمیں اسلامی انقلاب کے اثرات کا مطالعہ اور دنیا کے سامنے ان کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کے امام خمینی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں ہیں جن میں صوفیانہ ، فکری  سائنسی  اصولی ،فقہی اور معاشرتی پہلوں شامل ہیں جنہوں نے دنیا میں اسلامی بیداری کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

مجمع تقریب  مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے کہا کے امام راحل نے اسلامی بیداری کے حصول کے لئے اسلامی اتحاد  پر زور دیا ہے لہذا اس بیداری کو حاصل کرنے والی قوم کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ ناکامی کی منطق کو ختم کرکے بیداری اور آزادی کے مرحلے تک پہنچنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کے امام خمینی اس بات کے قائل تھے  کہ ایک قوم آزادی کے ساتھ ہی اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتی ہے اسی لئے ضروری ہے کے  پہلے مرحلے میں مسلمانوں کو اپنی مادی اور روحانی طاقتوں کا علم ہونا چاہیے۔

آیت اللہ تسخیری نے کہا کے  دنیا میں لوگ اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور لوگوں کا یہ عمل اسلامی بیداری کا ایک مظہر ہے  لہذا ہم اس وقت دنیا میں اسلام اور شیعہ سے متعلق متعدد کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے  مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کے اسلام اور اس کے شعائر کی کی تاثیر کی وج سے دنیا بھر کے مردوں اور عورتوں نے خود کو اسلامی اخلاقیات ، حجاب اور عفت کا پابند بنا لیا ہے اور یہ ساری چیزیں اسلام کا جز ہیں۔

انہوں نےاس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کے تقریب مذاہب اسلامی اتحاد کو مقدمہ ہے کہا کے مختلٖف مذاہب کے مشترکات کو مشخص کر کے ان کی بنیاد پر مذاہب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ای میل کریں